23 اگست 2014 - 15:59
کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں 6 افراد جاں بحق

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے کورنگی ناصر جمپ کے قریب حضرت نذر شاہ نورانی کے مزار پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث اس درگاہ کے سجادہ نشین 70 سالہ سید ذاکر حسین شاہ، اور متولی یونس اور نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم ملزمان نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زندگی سے محروم کردیا۔ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب بھی ایک شخص فائرنگ سے ماراگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن گئی ہے۔

.......

/169